بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

جنگ لڑنے سے بچنے کیلئے جنوبی کوریا پہنچنے والے روسیوں کو داخلہ نہ ملا

یوکرین جنگ میں حکومت کی طرف سے زبردستی بھیجے جانے کے خوف سے 20 روسی شہریوں نے کشتیوں کے ذریعے جنوبی کوریا کا سفر کیا لیکن انہیں جزیرہ نما کوریا کے اس ملک میں داخلے سے روک دیا گیا۔

21 ستمبر کو روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے ملک کے تمام مردوں کو جنگ کے حوالے سے متحرک ہونے کا کہا تھا۔

تب سے اب تک روس کے مرد شہری بذریعہ سڑک، ریل اور فضائی سفر کر کے یورپ، آذربائیجان اور قازقستان فرار ہو رہے ہیں۔

جنوبی کوریا کے نشریاتی ادارے کے بی ایس کے مطابق منگل کو 21 روسی ملک کی جنوبی بندرگاہوں پر چھوٹی کشتیوں میں سفر کر کے پہنچے۔

ان میں سے صرف دو افراد کو ملک میں داخلے کی اجازت ملی جبکہ حکام نے باقیوں کو شک کی بنیاد پر داخلہ نہیں دیا۔

رپورٹ کے مطابق پچھلے چند دنوں کے دوران روس سے تین کشتیاں جنوبی کوریا پہنچی ہیں، ایک میں 9 روسی مرد اور ایک خاتون بھی شامل تھیں۔

جنوبی کوریا کی وزارت انصاف کے عہدیدار نے بتایا کہ روس کے شہریوں کو ملک میں بغیر ویزا داخلے کی اجازت ہے لیکن انہیں پہلے سفری اجازت دینے والے الیکٹرانک سسٹم سے منظوری لینا ہوگی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.