بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

شیری رحمان نے عمران خان کو سب سے بڑا ڈیپ فیک قرار دیدیا

وفاقی وزیر ماحولیاتی تبدیلی شیری رحمان  کا کہنا ہے کہ عمران خان نے سائفر کے نام پر پاکستان کو تنہا کرنے کی سازش کی، انہوں نے سائفر کے نام پر عوام کو گمراہ کرنے کی بھی کوشش کی، پی ٹی آئی چیئرمین سب سے بڑے ڈیپ فیک ہیں۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیری رحمان نے کہا کہ عمران خان نوجوانوں کو لانگ مارچ کے لیے گمراہ کر رہا ہے، عمران خان بڑا خطرناک حلف لیتے ہیں جو جرمنی میں لیا جاتا تھا، یہ اقتدار کی خاطر انتشار کی سیاست کر رہے ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ ڈیش بورڈ کے اعداد و شمار رئیل ٹائم اپ ڈیٹڈ نہیں ہیں۔ یہ وہ ڈیش بورڈ نہیں جو انہیں اور پوری قوم کو درکار ہے۔

شیری رحمان نے مزید کہا کہ عمران خان کا کوئی بیانیہ نہیں صرف اقتدار چاہتے ہیں، دوسروں کو چور چور کہتے ہوئے عمران خان کی اپنی منی لانڈرنگ پکڑی گئی، صدر پاکستان نے انٹرویو میں خود کہا کہ سائفر والی بات سے آمادہ نہیں۔

وفاقی وزیر نے عمران خان پر مزید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ آپ لوگوں سے خیرات لے رہے ہیں اور خیرات کا پیسہ کہاں گیا؟

شیری رحمان نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلیاں پوری دنیا کے لیے چیلنج بن چکی ہیں، سیلاب سے 436 پلوں کو نقصان پہنچا ہے، سیلاب سے 3 کروڑ 30 لاکھ لوگ متاثر ہوئے ہیں، سیلاب متاثرہ علاقوں میں انفرا اسٹرکچر کی بحالی کے لیے بڑے پیمانے پر وسائل درکار ہیں، عالمی بینک نے سیلابی نقصان کا ابتدائی تخمینہ 40 ارب ڈالر لگایا ہے، کھلے آسمان تلے رہنے پر مجبور سیلاب متاثرین میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ لاکھوں ایکڑ پر فصلیں تباہ ہونے سے ایک کروڑ 40 لاکھ افراد متاثر ہوئے، ریسکیو اور ریلیف کا 19واں ہفتہ چل رہا ہے، سیلاب سے 13000 کلو میٹر سڑکیں ٹوٹ گئی ہیں، سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں 1400 ہیلتھ سینٹرز ناکارہ ہوگئے، 6 لاکھ سے زیادہ حاملہ خواتین کو فوری علاج کی ضرورت ہے۔

شیری رحمان نے کہا کہ سیلاب متاثرین کو بےنظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت امداد فراہم کی جا رہی ہے، سیلاب سے 89 فیصد گھر سندھ میں تباہ ہوئے، تباہی اتنی زیادہ ہے کہ امداد ناکافی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.