جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

جنگ بندی قرارداد ویٹو کیے جانے پر سعودی وزیر خارجہ کا ردعمل

سلامتی کونسل میں جنگ بندی کی قرارداد ویٹو کیے جانے پر سعودی وزیر خارجہ کا ردعمل آگیا۔

سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان کا کہنا ہے کہ افسوس کی بات ہے جنگ بندی کو شرمناک لفظ سمجھا جانے لگا ہے، مجھے یہ بات ہرگز سمجھ نہیں آئی۔

اقوام متحدہ سلامتی کونسل میں اصلاحات کی ضرورت ہے، ترک صدر رجب طیب اردوان

سعودی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ کشیدگی کو ختم کرنے کے لئے سارے ممالک کوشش کرتے ہیں، کشیدگی ختم کرنے میں سلامتی کونسل کی ناکامی پر افسوس ہے۔

فیصل بن فرحان نے کہا کہ امریکا کی جانب سے جنگ بندی کی قرارداد ویٹو کرنے کی مخالفت کرتے ہیں۔

امریکا کی جانب اقوام متحدہ سلامتی کونسل میں جنگ بندی کی قرارداد ویٹو کیے جانے کی ایران اور ترکیہ نے بھی مذمت کی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.