اسرائیل فلسطین جنگ بندی کے لیے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں روس کی قرارداد منظور نہ کی جاسکی۔ روسی قرارداد کے حق میں 5 اور مخالفت میں 4 ووٹ آئے۔
امریکا، برطانیہ، فرانس اور جاپان نے مخالفت میں ووٹ دیدیا۔ چین، امارات، گبون اور موزمبیق کی حمایت کام نہ آئی۔
روسی قرارداد میں انسانی بنیادوں پر جنگ بندی کا مطالبہ کیا گیا تھا۔
دوسری جانب رپورٹس کے مطابق امریکا کے صدر جوبائیدن بدھ کو اسرائیل کا دورہ کریں گے۔
امریکی صدر نے مصری ہم منصب کو فون کرکے اسرائیل فلسطین جنگ کو خطے میں پھیلنے سے روکنے پر زور دیا۔
ان کا کہنا تھا کہ حماس کو مکمل ختم کرنا ہوگا، انہوں نے یہ بھی تسلیم کیا کہ غزہ پٹی پر دوبارہ قبضہ اسرائیل کی غلطی ہوسکتی ہے۔
دوسری جانب امریکی وزیر خارجہ نے اسرائیلی وزیر دفاع سے ملاقات کی اور حمایت کی یقین دہانی کا اعادہ کیا۔
رپورٹس کے مطابق ایرانی صدر نے بھی فرانسیسی ہم منصب سے رابطہ کرکے غزہ پر حملے جاری رہنے کی صورت میں بحران بڑھنے سے خبردار کردیا ہے۔
ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ غزہ میں جنگی جرائم پر خاموش تماشائی نہیں بنیں گے، احتیاطی تدبیر کے طور پر آئندہ چند گھنٹے میں کوئی بھی اقدام کیا جاسکتا ہے۔
انہوں نے دھمکی دی کہ جنگ پھیلی تو اسرائیل کا جغرافیہ بدل جائے گا، جنگ میں ایران کا شامل ہونا بھی خارج از امکان نہیں۔
Comments are closed.