منگل یکم ربیع الثانی 1445ھ 17؍اکتوبر 2023ء

پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے تحت پہلی اپیل سپریم کورٹ میں دائر

پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے تحت پہلی اپیل سپریم کورٹ میں دائر کردی گئی۔

وفاقی حکومت نے نیب ترامیم فیصلے کے خلاف اپیل دائر کی ہے، وفاق کی جانب سے مخدوم علی خان نے اپیل دائر کی جس میں نیب ترامیم کے خلاف فیصلہ کالعدم قرار دینے اور عدالت سے نیب ترامیم کو بحال کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔

درخواست گزار کا مؤقف ہے کہ سپریم کورٹ فیصلے سے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہوئی ہے، نیب ترامیم سے کسی بنیادی حقوق کی خلاف ورزی نہیں ہوئی۔

درخواست گزار کے مطابق قانون سازی پارلیمان کا اختیار ہے، سپریم کورٹ کا فیصلہ پارلیمان کے اختیار پر تجاوز ہے۔

اس اپیل میں فیڈریشن، نیب اور چیئرمین پی ٹی آئی کو فریق بنایا گیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.