منگل یکم ربیع الثانی 1445ھ 17؍اکتوبر 2023ء

اسحاق ڈار و دیگر کیخلاف ریفرنس پر سماعت مکمل، فیصلہ ہفتے کو سنایا جائیگا

احتساب عدالت اسلام آباد میں اسحاق ڈار و دیگر کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس پر سماعت مکمل ہوگئی جس کا فیصلہ 21 اکتوبر کو سنایا جائے گا۔

محفوظ فیصلہ آنے کے بعد پتہ چلے گا کہ سابق وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار ریفرنس سے بری ہوں گے یا ریفرنس آگے چلے گا۔

آج احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے سماعت کی تو نیب پراسیکیوٹر اور  اسحاق ڈار کے وکیل قاضی مصباح نے دلائل مکمل کیے۔

احتساب عدالت نے اس سے قبل ریفرنس داخل دفتر کردیا تھا اور یاد رہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں ریفرنس پر دوبارہ سماعت کی گئی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.