جمعہ9؍ شوال المکرم 1442ھ21؍مئی 2021ء

جنگ، جیو حملہ کیس:گرفتار 13 ملزمان عدالتی ریمانڈ پر جیل منتقل

کراچی میں انسداد دہشت گردی عدالت کے منتظم جج نے جیو اور جنگ کے دفتر پر حملہ کیس میں گرفتار 13 ملزمان کو 7 مارچ تک کے عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

جیو اور جنگ کے دفتر پر حملہ کیس کی سماعت پر پولیس نے گرفتار 13 ملزمان کو انسداد دہشت گردی عدالت کے منتظم جج کے روبرو پیش کیا۔

دوران سماعت تفتیشی افسر کا کہنا تھا کہ مفرور ملزمان کو گرفتار کرنا ہے، ملزمان کا 14 روزہ جسمانی ریمانڈ دیا جائے۔

عدالت نے تمام ملزمان کو 7 مارچ تک عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیجتے ہوئے کیس کے تفتیشی افسر کو چالان پیش کرنے کی ہدایت کر دی۔

کراچی میں جنگ اور جیو کے مرکزی دفتر پر حملے کا مقدمہ میٹھادر تھانے میں درج کرلیا گیا، مقدمے میں دہشت گردی، جان سے مارنے کی کوشش، املاک کو نقصان پہنچانے سمیت دیگر دفعات شامل کی گئی ہیں، پولیس نے 13 افراد کو گرفتار بھی کیا ہے۔

ملزمان کے خلاف میٹھا در تھانے میں انسداد دہشتگردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج ہے، مقدمے میں دھمکیاں دینے، املاک کو نقصان پہنچانے، اقدام قتل اور ہنگامہ آرائی کی دفعات بھی شامل کی گئی ہیں۔

تفتیشی افسرکے مطابق گزشتہ روز جیو نیوز کے دفتر کے باہر مظاہرین نے ہنگامہ آرائی کی تھی، مظاہرین کو اشتعال دلانے والا نامزد ملزم مشتاق سرکی مفرور ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.