بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

جنوری میں برآمدات اور درآمدات دسمبر سے کم

رپورٹ کے مطابق رواں سال جنوری میں درآمدات 4 ارب 73 کروڑ ڈالرز رہیں جبکہ دسمبر میں پاکستان کی درآمدات 5 ارب ڈالرز تھیں۔

ادارہ شماریات کے مطابق ماہانہ بنیاد پر تجارتی خسارے میں 1 اعشاریہ 44 فیصد کمی آئی جبکہ سالانہ بنیاد پر برآمدات میں 8 اعشاریہ11فیصد اضافہ ہوا ہے۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال جنوری میں پاکستان کی برآمدات ایک ارب 97 کروڑ ڈالرز تھی، سالانہ بنیاد پر درآمدات میں 14 اعشاریہ 85 فیصد اضافہ ہوا۔

ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ سال جنوری میں درآمدات 4 ارب 12 کروڑ ڈالرز تھیں، رواں مالی سال کے 7 ماہ کے دوران مجموعی برآمدات میں 5 اعشاریہ 53 فیصد اضافہ ہے۔

رپورٹ کے مطابق جولائی سے جنوری کے دوران مجموعی برآمدات 14 ارب 24 کروڑ ڈالرز رہیں جبکہ رواں مالی سال کے دوران مجموعی درآمدات میں بھی  6 اعشاریہ 92 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

ادارہ شماریات کے مطابق جولائی سے جنوری کے دوران مجموعی درآمدات 29 ارب 20 کروڑ ڈالرز رہیں جبکہ اس دورانیے میں تجارتی خسارہ بڑھ گیا۔

رپورٹ کے مطابق جولائی سے جنوری کے دوران تجارتی خسارے میں 8اعشاریہ27 فیصد اضافہ ہو گیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.