جنوبی کوریا اور امریکا نے پچھلے 5 برس کے دوران اپنی سب سے بڑی عسکری مشقوں کا آغاز کر دیا ہے۔
’فریڈم شیلڈ‘ نامی مشقیں آج سے اگلے 10 روز تک جاری رہیں گی، ان کا مقصد شمالی کوریا کی جارحیت میں اضافے کے سدباب کیلئے تیاری کرنا ہے۔
جنوبی کوریا کی فوج نے رواں ماہ بتایا تھا کہ وہ اور واشنگٹن کی اسپیشل فورسز ’ٹیک نائف‘ نامی مشقوں کی تیاری کر رہے ہیں جن میں شمالی کوریا کی اہم تنصیبات کو نشانہ بنانے کی مشق کی جائے گی۔
جنوبی کوریا کی طرف سے امریکا یا دیگر ممالک کے ساتھ فوجی مشقوں سے شمالی کوریا کو بہت تحفظات ہوتے ہیں، وہ ان مشقوں کو اپنے ملک پر قبضے کے مترادف سمجھتا ہے۔
Comments are closed.