بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

جنوبی افریقہ کے خلاف دونوں سیریز جیتنا بڑی کامیابی ہے: وقار یونس

قومی کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچ وقار یونس نے کہا ہے کہ جنوبی افریقہ کے خلاف دونوں سیریز جیتنا بڑی کامیابی ہے۔

ورچوئل پریس کانفرنس کرتے ہوئے وقار یونس نے کہا کہ  ٹیم اور بولنگ کا شعبہ اچھے ردھم میں نظر آرہے ہیں۔

اُنہوں نے کہا کہ جوغلطیاں ہوئیں اس کو دور کریں گے کیونکہ تنقید انسان کو مضبوط بناتی ہے۔

وقار یونس نے یہ بھی کہا کہ شاہین شاہ آفریدی سمیت تمام بولرز کی فٹنس مانیٹر کررہے ہیں، پی ایس ایل ملتوی ہونے سے کھلاڑیوں کو کافی آرام مل چکا ہے۔

ون ڈے کرکٹ کے نمبر ون بلے باز اور قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ پاکستان نے جنوبی افریقہ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز جیت کر تاریخ رقم کردی۔

بولنگ کوچ نے پاک زمبابوے سیریز کے حوالے سے کہا کہ زمبابوے کے خلاف سیریز میں بولرز کو موقع دیا جاسکتا ہے جبکہ حتمی فیصلہ ہیڈ کوچ مصباح الحق نے ہی کرنا ہوتا ہے۔

خیال رہے کہ پاکستان نے چوتھے ٹی ٹوئنٹی میں جنوبی افریقہ کو دلچسپ مقابلے کے بعد 3 وکٹ سے ہرادیا اور سیریز 3-1 سے اپنے نام کرلی۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بالر اور تجزیہ کار شعیب اختر نے گزشتہ روز کھیلے گئے پاکستان اور جنوبی افریقہ کے آخری ٹی ٹوئنٹی میچ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ مڈل آرڈر میں جو تھوڑی گڑبڑ دیکھنے میں آئی اس کی وجہ سے پاکستان کے لیے میچ مشکل ہوا۔

ایک موقع پر ایسا دکھائی دے رہا تھا کہ میچ گرین شرٹس کے ہاتھ سے نکل جائے گا لیکن گرین شرٹس نے جنوبی افریقہ کا 145 رنز کا ہدف 7وکٹ کے نقصان پر ایک گیند پہلے ہی پورا کرلیا تھا۔

پاکستان اور جنوبی افریقہ کے آخری میچ میں فخر زمان نے 60 رنز کی برق رفتار اننگز کھیلی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.