سنچورین میں پاکستان نے جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے ون ڈے انٹرنیشنل میں ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جو صحیح ثابت ہوا۔
میزبان ٹیم جنوبی افریقہ نے اننگ کا آغاز کیا تو 34 کے مجموعی اسکور پر کوئنٹن ڈی کوک 20 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
جنوبی افریقہ کا اسکور 41 رنز ہوا تو دوسرے اوپنر ایڈن مارکہم بھی 19 رنز بنا کر شاہین شاہ آفریدی کا شکار بنے۔
مجموعی اسکور میں 2 رنز کے اضافے کے بعد کپتان باووما ایک رن بنا کر محمد حسنین کی گیند پر شاہین شاہ کو کیچ دے بیٹھے۔
میزبان ٹیم کی چوتھی وکٹ 55 کے اسکور پر گری جب ہینرخ کلاسن 21 بولز کا سامنا کرکے محض ایک رن ہی بنا سکے، انہیں فہیم اشرف نے پویلین کی راہ دکھائی۔
اس کے بعد ڈیوڈ ملر اور ریسی وان ڈر ڈیوسن نے ٹیم کو سہارا دیا اور اسکور کو 32 ویں اوور میں 150 رنز تک پہنچا دیا۔
دونوں کھلاڑیوں نے اپنی نصف سینچریاں مکمل کیں، ملرز 50 رنز بنا کر حارث رؤف کا شکار بنے۔
وکٹ ریسی وان ڈر ڈیوسن نئے آنے والے بیٹسمین پھلکایو کے ساتھ موجود ہیں جبکہ میزبان ٹیم کی بیٹنگ ابھی جاری ہے۔
پاکستان ٹیم کی قیادت بابر اعظم کر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں فخرزمان ، امام الحق ، آصف علی ، محمد رضوان ، شاداب خان ، فہیم اشرف، شاہین آفریدی، حارث رؤف اور محمد حسنین شامل ہیں۔
قومی ٹیم میں سابق کپتان سرفرازاحمد پلیئنگ الیون کا حصہ نہ بن سکے جبکہ دانش عزیز آج اپنا ڈیبیو کر رہے ہیں۔
دوسری جانب جنوبی افریقہ کی ٹیم کی قیادت ٹمبا باووما کررہے ہیں جبکہ ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں میں کوئنٹن ڈی کوک، ریسی ون ڈرڈیوسن ، ایڈن مارکرم اور ہینرخ کلاسن شامل ہیں۔
Comments are closed.