بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

جنوبی افریقہ پہنچنے والی پاکستان ٹیم کے پہلے کوویڈ 19 ٹیسٹنگ منفی آگئے

پاکستان کرکٹ ٹیم کے جنوبی افریقہ پہنچنے کے بعد پہلی کوویڈ 19 ٹیسٹنگ کے رزلٹ منفی آگئے، اسکواڈ کے تمام 21 کھلاڑیوں اور 13 آفیشلز کے ٹیسٹ لیے گئے تھے۔

پاکستان ٹیم کل سے سپر اسپورٹس پارک سنچورین میں ٹریننگ کا آغاز کرے گی۔

پاکستان ٹیم کے جنوبی افریقہ پہنچنے کے بعد پہلی کووڈیڈ 19 ٹیسٹنگ کی گئی، ٹیم کے تمام 34 ارکان کے کوویڈ 19 ٹیسٹ کی رپورٹ منفی آئی ہے۔

قومی ٹیم کا پہلا ٹریننگ سیشن جنوبی افریقی وقت کے مطابق دوپہر ڈھائی بجے ہوگا۔

خیال رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان 3 ون ڈے میچز کی سیریز کا پہلا میچ 2 اپریل کو ہوگا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.