جنوبی افریقا کے پیرا اولمپئن آسکر پسٹوریئس کو اپنی گرل فرینڈ ریوا اسٹین کیمپ کے قتل کے تقریباً 11 سال بعد جیل سے پیرول پر رہا کردیا گیا۔
ان کی سزا 2029 میں ختم ہو گی، اس وقت تک بھی پسٹوریئس پر مختلف پابندیاں عائد رہیں گی۔
3 پیرالمپک گیمز میں 6 گولڈ میڈلز جیتنے اور 2012 کے لندن اولمپکس میں حصہ لینے والے پہلے معذور اسپرنٹر کو پیرول پر رہائی مل گئی۔
دونوں ٹانگوں سے محروم جنوبی افریقا کے آسکر پسٹوریئس نے 2013 ویلنٹائن ڈے کے موقع پر اپنی گرل فرینڈ ریوا اسٹین کیمپ کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا تھا۔
پسٹوریئس کو تقریباً 13 سال 5 ماہ قید کی سزا ہوئی تھی، جس کا تقریباً آدھا وقت پسٹوریئس نے جیل میں گزارا، اب انہیں پیرول پر رہائی ملی ہے۔
پیرول پر رہائی کے دوران بھی ’بلیڈ رنر‘ کہلانے والے 37 سالہ ایتھلیٹ کو 2029 میں سزا کی مدت ختم ہونے تک ہر روز مقررہ اوقات میں گھر پر رہنا، لازمی پروگراموں میں شرکت کرنا اور شراب یا ممنوعہ منشیات کا استعمال کرنے کی اجازت نہیں ہوگی جبکہ میڈیا انٹرویوز دینے پر بھی پابندی ہو گی۔
ان پابندیوں کی خلاف ورزی پر پسٹوریئس کو دوبارہ جیل بھیجا جا سکتا ہے۔
Comments are closed.