جنوبی افریقا میں گھر کے باہر کھیلتے 3 سالہ بچے پر 2 پالتو کتوں نے حملہ کر کے اس کی جان لے لی۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق واقعہ گزشتہ اتوار کی صبح پیش آیا جب بچے کی چیخ و پکار سے لوگوں کی آنکھ کھلی۔
رپورٹس کے مطابق بچہ دیگر دوستوں کے ساتھ گھر کے باہر موجود تھا جب 2 پٹ بُل نسل کے کتوں نے اس پر حملہ کیا اور بچے کے چہرے کا ایک حصہ کھا گئے۔
بچے کے اہلِ خانہ کا کہنا ہے کہ کتے بچے پر کئی منٹ تک حملہ کرتے رہے، کچھ دیر بعد موقع پر موجود ایک شخص نے کتوں پر گرم پانی پھینکا تاہم اس وقت تک بچہ مر چکا تھا۔
رپورٹس کے مطابق عام طور پر دونوں کتے پنجرے میں قید ہوتے ہیں تاہم اس دن وہ کھلے ہوئے تھے، موقع پر موجود لوگوں نے واقعے کے بعد ایک کتے کو مار ڈالا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق کتوں کے 21 سالہ مالک کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے جس کے بعد اس نے جرمانہ دے کر اپنی ضمانت کرا لی۔
Comments are closed.