پیر3؍ جمادی الاوّل 1444ھ28؍نومبر2022ء

راشد لطیف سرفراز اور رضوان کو ٹپس دینے پہنچ گئے

پاکستان کرکٹ ٹیم کے ٹریننگ سیشن میں سابق کپتان راشد لطیف سرفراز احمد اور محمد رضوان کو ٹپس دینے پہنچ گئے۔

راشد لطیف پاکستان ٹیم مینجمنٹ کی دعوت پر ٹریننگ سیشن میں آئے ہیں۔

سابق کپتان راشد لطیف انگلینڈ سے سیریز سے قبل سرفراز احمد اور محمد رضوان کو ٹپس دینے آئے ہیں۔

انگلینڈ کرکٹ ٹیم پاکستان سے ٹیسٹ سیریز کھیلنے کیلئے اسلام آباد پہنچ گئی۔

واضح رہے کہ انگلش کرکٹ ٹیم پاکستانی سرزمین پر 17 سال بعد ٹیسٹ سیریز کھیلنے کے لیے اسلام آباد پہنچ چکی ہے، ایک روز آرام کے بعد مہمان ٹیم نے آج سے اپنی کرکٹ سرگرمیوں کا آغاز کردیا ہے۔

انگلش ٹیم کا پہلا پریکٹس سیشن راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں صبح 10 بجے شروع ہوا، 29 اور 30 نومبر کو بھی آر سی ایس میں پریکٹس سیشن منعقد کیا جائے گا جس کے بعد یکم دسمبر سے راولپنڈی میں پہلا کرکٹ ٹیسٹ شروع ہوگا۔

سیریز کا دوسرا ٹیسٹ 9 دسمبر سے ملتان جبکہ تیسرا ٹیسٹ 17 دسمبر سے کراچی میں کھیلا جائے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.