پیر3؍ جمادی الاوّل 1444ھ28؍نومبر2022ء

ارشد شریف سے متعلق رپورٹ میں حساس معلومات بھی ہیں، ایف آئی اے

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کے اجلاس میں ایف آئی اے حکام نے صحافی ارشد شریف کے قتل سے متعلق بتاتے ہوئے کہا کہ تحقیقاتی ٹیم کینیا سے واپس آگئی ہے، رپورٹ تیار کر رہے ہیں، اس میں حساس معلومات بھی ہے، جبکہ شواہد اکٹھے کرنے کا عمل جاری ہے۔

چیئرمین محسن عزیز کی زیر صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی داخلہ کا اجلاس ہوا، جس میں صحافی ارشد شریف کے قتل پر وزارت داخلہ کے حکام نے کمیٹی کو بریفنگ دی۔

خط میں کہا گیا ہے کہ آپ ٹیم سے تعاون کریں، ہمیں سپریم کورٹ آف پاکستان کےانسانی حقوق سیل کو رپورٹ پیش کرنی ہے۔

اسپیشل سیکرٹری داخلہ کا کہنا ہے کہ معاملے پر 2 رکنی ٹیم کینیا گئی تھی، ٹیم کام کر رہی ہے، ٹیم نے کچھ معلومات لیں، مزید درکار ہیں، رپورٹ تیار ہو رہی ہے۔

سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ حکومت نے معاملے  پر کمیشن قائم کیا ہے جو کام کر رہا ہے، ایف ائی اے بھی تحقیقات کر رہی ہے، سپریم کورٹ میں بھی معاملہ زیر غور ہے، اس معاملے پر زیادہ فورمز نہیں بننے چاہئیں، معاملہ عدالت میں زیرغور ہے، اس کی ہمیں نہ قواعد اجازت دیتے ہیں نہ قانون۔

اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ انتظار کرلیں کہ سپریم کورٹ کیا کہتی ہے، زیر التوا انکوائری پر ابھی ہمیں اپنی نگرانی نہیں کرنی چاہیے، قتل بہت افسوسناک ہے۔

کمیٹی نے ارشد شریف قتل کیس کا معاملہ ملتوی کر دیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.