پیر3؍ جمادی الاوّل 1444ھ28؍نومبر2022ء

مستنصر حسین تارڑ کی طبیعت میں بتدریج بہتری

لاہور کے اسپتال میں داخل معروف دانشور، ادیب، کالم نگار مستنصر حسین تارڑ کی طبیعت میں بتدریج بہتری آ رہی ہے۔

مستنصر حسین تارڑ گزشتہ 3 روز سے پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں زیرِ علاج ہیں۔

پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے معالج ڈاکٹر تحسین کے مطابق مستنصر حسین تارڑ کے تمام ضروری ٹیسٹ روزانہ کی بنیاد پر کیے جا رہے ہیں۔

ایم ایس، پی آئی سی ڈاکٹر تحسین کا کہنا ہے کہ معروف ادیب، سیاح، سفر نامہ نگار اور دانشور مستنصر حسین تارڑ کی طبیعت قدرے بہتر ہے۔

گزشتہ روز ’جیو نیوز‘ سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر تحسین نے بتایا تھا کہ مستنصرحسین تارڑ کو ہارٹ بیٹ میں اعتدال نہ ہونے پر اسپتال لایا گیا تھا۔

انہوں نے بتایا تھا کہ مستنصر حسین تارڑ کو پیس میکر لگایا گیا ہے۔

مستنصر حسین تارڑ کو ایکسٹرنل پیس میکر لگانے کے بعد سی سی یو میں شفٹ کر دیا گیا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.