پیر3؍ جمادی الاوّل 1444ھ28؍نومبر2022ء

عمران خان نے پہلے بڑھکیں ماریں، اب پاؤں پکڑ کر معافی مانگ رہے ہیں: عطاء تارڑ

وزیرِ اعظم شہباز شریف کے معاونِ خصوصی عطاء اللّٰہ تارڑ کا کہنا ہے کہ عمران خان نے پہلے بڑھکیں ماریں، اب پاؤں پکڑ کر معافی مانگ رہے ہیں۔

گوجرانوالہ میں وزیرِ اعظم شہباز شریف کے معاونِ خصوصی عطاء اللّٰہ تارڑ نے یہ بات میڈیا سے گفتگو کے دوران کہی۔

ان کا کہنا ہے کہ ہمارے خلاف دہشت گردی کا جعلی مقدمہ درج کیا گیا، پنڈی ہماری حکومت ختم کرنے گئے، اپنی حکومت ختم کر کے آ گئے۔

عطاء اللّٰہ تارڑ نے کہا کہ عمران خان امریکی سازش اور اینٹی اسٹیبلشمنٹ بیانیے پر یو ٹرن لے چکے، انہوں نے رانا ثناء اللّٰہ سے ڈر کر پنڈی میں جلسہ کیا۔

مسلم لیگ ن کے رہنما عطا اللہ تارڑ نے مونس الہٰی پر…

وزیرِ اعلیٰ پنجاب پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پرویز الہٰی کے بیٹے مونس الہٰی باپ سے بڑے ڈاکو ہیں، پرویز الہٰی کے اپنے ہاتھ سے اسمبلی توڑتے وقت ہاتھ اور ٹانگیں کانپیں گی۔

عطاء اللّٰہ تارڑ نے یہ بھی کہا ہے کہ پنجاب میں اتنی ناکام حکومت کبھی نہیں دیکھی، ان کا رہنما 2 دن بھی جیل جاتا ہے تو ہانپتا ہوا واپس آتا ہے، ہمارے لیڈران نے جیلیں کاٹیں، حوصلے کے ساتھ سب کچھ برداشت کیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.