جنوبی افریقا اور سری لنکا کے میچ میں ورلڈ کپ کے کئی ریکارڈز بن گئے، میچ میں دونوں ٹیموں کا مجموعی اسکور 754 رنز رہا۔
آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ 2023 کے چوتھے میچ میں جنوبی افریقہ نے 428، سری لنکا نے میچ میں 326 رنز بنائے، یہ کسی بھی ورلڈ کپ میچ کا سب سے بڑا میچ ایگریگیٹ ہے۔
اس سے قبل 2019 میں آسٹریلیا اور بنگلادیش کے میچ میں 714 رنز بنے تھے۔
پہلی بار کسی ورلڈ کپ میچ میں چوکوں اور چھکوں کی سنچری مکمل ہوئی، دونوں ٹیموں نے مجموعی طور پر 31 چھکے اور 74 چوکے لگائے، میچ میں مجموعی طور پر 482 رنز چوکوں اور چھکوں کی مدد سے بنائے گئے۔
یہ کسی بھی ورلڈ کپ میچ میں باؤنڈریز سے اسکور ہونے والے سب سے زیادہ رنز ہیں۔
یاد رہے کہ اس میچ میں جنوبی افریقا نے سری لنکا کو 102 رنز سے شکست دی۔ 429 رنز کے مشکل ہدف کے تعاقب میں سری لنکا کی ٹیم 44 اعشاریہ 5 اوورز میں 326 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔
Comments are closed.