لاہور جنرل اسپتال کے پلاسٹک سرجری وارڈ میں بارش کا پانی بھر گیا، مریض اور ان کے لواحقین پریشانی میں مبتلا ہوگئے، جیونیوز نے فوٹیج حاصل کرلی۔
فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بارش کا پانی پلاسٹک سرجری وارڈ میں بیڈز کے نیچے جمع ہے، لواحقین پانی سے گزر کر مریضوں کے پاس آ رہے ہیں۔
لاچار مریض بھی اسی پانی میں علاج معالجہ کروانے پر مجبور ہیں۔
انتظامیہ نے بارشوں کے پانی سے بچاؤ کا کوئی انتظام نہیں کیا۔ تاہم اس کا کہنا ہے کہ پانی جلد ہی نکال دیا جائے گا۔
Comments are closed.