جماعت اسلامی پاکستان آج ملک بھر میں بڑھتی ہوئی مہنگائی اور بے روزگاری کے خلاف یوم احتجاج منا رہی ہے۔
یہ بات جماعتِ اسلامی پاکستان کے ترجمان قیصر شریف نے لاہور سے جاری کیئے گئے ایک بیان میں کہی ہے۔
انہوں نے مزید بتایا ہے کہ جماعتِ اسلامی پاکستان نے 2 جولائی سے حکومت مخالف تحریک کا آغاز اسلام آباد سے کیا ہے۔
جماعتِ اسلامی پاکستان کے ترجمان قیصر شریف کا یہ بھی کہنا ہے کہ ملک بھر میں صوبائی، ڈویژنل اور ضلعی ہیڈ کواٹرز پر مظاہرے ہوں گے۔
Comments are closed.