پولنگ ایجنٹس کو روکنے پر جماعتِ اسلامی کے الیکشن سیل نے الیکشن کمیشن سندھ کو تیسرا خط لکھ دیا۔
جماعتِ اسلامی کے ترجمان نے خط میں مطالبہ کیا ہے کہ الیکشن کمیشن فوری کارروائی کرے۔
ترجمان کا خط میں کہنا ہے کہ یوسی 13 نیو کراچی پولنگ اسٹیشن نمبر 3 میں پریزائڈنگ افسر نے جماعتِ اسلامی کے پولنگ ایجنٹس کو روک دیا۔
انہوں نے خط میں کہا کہ جماعتِ اسلامی کے پولنگ ایجنٹ صبح 7 بجے سے پولنگ اسٹیشن نمبر 3 کے باہر موجود ہیں۔
خط میں ترجمان جماعتِ اسلامی کا کہنا ہے کہ پریزائیڈنگ افسر اور پولیس کی جانب سے ہمارے ایجنٹس کو پولنگ اسٹیشن کے اندر داخل ہونے سے روکا جا رہا ہے۔
واضح رہے کہ سندھ کے 24 اضلاع میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کے لیے پولنگ جاری ہے جو صبح 8 سے شام 5 بجے تک بلا تعطل جاری رہے گی۔
کراچی، حیدر آباد، سکھر، جیکب آباد، شکار پور، گھوٹکی، خیر پور، نوشہرو فیروز، شہید بینظیر آباد، سانگھڑ، عمر کوٹ، مٹیاری، ٹنڈوالہٰیار، جامشورو، دادو، بدین، ٹھٹھہ اور سجاول میں ضمنی بلدیاتی انتخابات میں 63 نشستوں پر امیدواروں کا چناؤ ہو رہا ہے۔
Comments are closed.