پنجاب اسمبلی کے اسپیکر چوہدری پرویز الہٰی کا کہنا ہے کہ جلسہ کرنا پی ٹی آئی کا بنیادی حق ہے۔
ایک بیان میں چوہدری پرویز الہٰی نے کہا کہ عمران خان کی عوام میں مقبولیت دیکھ کر بچہ حکمران گھبرا گیا ہے، پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا جلسہ ہونا ہے اور لازمی ہونا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بغیر خرچہ جلسے کی تشہیر پر عثمان ڈار کو حمزہ شہباز کا شکریہ ادا کرنا چاہیے۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ جمہوریت کی خدمت کا جو یہ دعویٰ کرتے ہیں اس کو پورا نہیں کرتے۔
خیال رہے کہ کرسچن کمیونٹی کے احتجاج کے بعد پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) نے جلسے کا مقام تبدیل کردیا ہے۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شفقت محمود نے اعجاز چوہدری کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران اس بات کا اعلان کیا تھا۔
سیالکوٹ کے سی ٹی آئی گراؤنڈ میں جلسہ کرنے کے خلاف مسیحی برادری نے احتجاجی مظاہرہ کیا تھا۔
مظاہرین نے احتجاج کرتے ہوئے چئیرنگ کراس مال روڈ کو ٹریفک کے لیے بلاک کیا تھا، مظاہرین نے کہا تھا کہ اجازت نہ ملنے کے باوجود پی ٹی آئی سیالکوٹ میں گرجا گھر گراؤنڈ میں جلسہ کر رہی ہے، جس سے گرجا گھر کا تقدس پامال ہو گا۔
Comments are closed.