گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کراچی کی ایمپریس مارکیٹ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ایڈمنسٹریٹر کراچی ڈاکٹر سیف الرحمان بھی گورنر سندھ کے ساتھ تھے۔
گورنر سندھ نے ایمپریس مارکیٹ کی تزئین و آرائش کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ کراچی کی خوبصورتی میں اضافہ کے لئے ہر ممکن اقدامات کریں گے۔ کراچی میں بہت جلد 400 پبلک ٹوائلٹس بننا شروع ہو جائیں گے۔
گورنر سندھ کا مزید کہنا تھا کہ کراچی کو دوبارہ روشنیوں کا شہر بنانے کی کو شش کر رہے ہیں۔ 60 سال بعد ایمپریس مارکیٹ کی تزئین و آرائش کے کام کا آغاز کیا ہے۔
گورنر کامران ٹیسوری کا کہنا تھا کہ کراچی میں بہت سارے سوالات ہیں، جوابات دینے کا وقت آگیا ہے۔ ڈرگ مافیا کے خلاف گرینڈ آپریشن شروع کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صوبے کے چیف منسٹر اچھے اور نیک نیت ہیں۔
Comments are closed.