لاہور کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے جلاؤ گھیراؤ اور پولیس پر تشدد کے مقدمے میں پی ٹی آئی کے رہنماؤں یاسمین راشد، اسد عمر، میاں اسلم اقبال، فرخ حبیب سمیت 8 ملزمان کی ضمانتیں منظور کر لیں۔
تحریک انصاف کے رہنماؤں کے خلاف جلاؤ گھیراؤ اور پولیس پر تشدد کے کیس کی سماعت انسداد دہشت گردی کی عدالت میں ہوئی۔
انسداد دہشت گردی کی عدالت کی ایڈمن جج عبہر گل خان نے کیس پر سماعت کی۔
عدالت نے یاسمین راشد، اسد عمر، میاں اسلم اقبال، فرخ حبیب سمیت 8 ملزمان کی ضمانتیں منظور کر لیں۔
انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ملزمان کو ایک ایک لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم بھی دیا۔
Comments are closed.