پاکستان بھر میں آج عید میلادالنبیﷺ انتہائی عقیدت و احترام اور جوش و جذبے کے ساتھ منایا جارہا ہے۔دن کے آغاز پر وفاقی اور صوبائی دارالحکومتوں میں توپوں کی سلامی دی گئی۔
سرکار دو جہاں آپ محمد ﷺ کی ولادت با سعادت کے موقع پر جشن صبح بہاراں کا آغاز بارگاہ رسالت میں ہدیہ درود و سلام اور اجتماعی دعاؤں سے ہوا۔
اسلام آباد، کراچی، لاہور، پشاور اور کوئٹہ سمیت ملک کے چھوٹے بڑے شہروں میں چراغاں اور عمارتوں کو برقی قمقموں سے سجا دیا گیا ہے۔
جشن میلاد النبی ﷺ کے موقع پر ملک کے مختلف شہروں اور قصبوں سے جلوس نکالے جائیں گے اور محافل درود و سلام منعقد ہوں گی۔
اسی طرح کراچی کے 40 سے زائد علاقوں سے چھوٹے بڑے جلوس نکالنے کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں جو کہ جشن میلاد کے مرکزی جلوس کا حصہ بنیں گی۔
جلوسوں کی سیکیورٹی کے لیے خصوصی انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔ مرکزی جلوس اور جلسہ کے انتظامات کو جماعت اہلسنّت کراچی کے ایک ہزار رضا کار اور اسکاؤٹس انجام دیں گے۔
Comments are closed.