بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

جس ملک کا وزیراعظم ماسک نہیں پہنتا وہ عوام کو ماسک کا پابند کررہا ہے: عظمیٰ بخاری

مسلم لیگ ن پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ جس ملک کا وزیراعظم ماسک نہیں پہنتا وہ عوام کو ماسک کا پابند کررہا ہے، جب حکمران خود ہی اپنے رولز کی خلاف ورزی کریں گے تو عوام سے رولز کی پابندی کی امید کیسے رکھیں؟

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے کہا کہ بزدارصاحب آپ 2 دن تونسہ اور ڈی جی خان میں کورونا وائرس پھیلاتے رہے، صوبے کا چیف ایگزیکٹو کورونا ایس او پیز کی دھجیاں اُڑا رہا ہے۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پنجاب میں ایس او پیز پر عملدرآمد کے لیے فوج بلائی گئی ہے، عقل سے پیدل اور ناسمجھ لوگ قوم پر مسلط کردیے گئے ہیں۔

معاون خصوصی اطلاعات پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی صورت حال روز بروز بگڑتی جا رہی ہے، اسپتالوں میں آکسیجن فراہمی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا، وبائی صورت حال کا ناجائز فائدہ اٹھا کر آکسیجن سلنڈرز مہنگے داموں بیچنے والوں سے آہنی ہاتھوں نمٹا جائے گا۔

اُنہوں نے کہا کہ ان لوگوں نے جاہلیت اور نااہلی میں اعلیٰ درجے کی ڈگریاں بنی گالہ یونیورسٹی سےحاصل کی ہیں، بنی گالہ یونیورسٹی میں سوچنے سمجھنے کی صلاحیت سے محروم کرنے کے خصوصی کورس کرائے جاتے ہیں۔

مسلم لیگ نون پنجاب کی ترجمان نے یہ بھی کہا کہ عجیب منطق ہے سرکاری اجتماعات میں کورونا وائرس چھٹی پر اور اپوزیشن پروگرامز سے کورونا وائرس پھیلتا ہے۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ شہباز گِل کاکہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان آج ملتان میں جنوبی پنجاب کے لیے علیحدہ سیکریٹریٹ کا افتتاح کریں گے۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ شہباز شریف نے پارٹی کارکنوں کو کورونا ایس او پیز کی پابندی لازمی بنانے کی ہدایت کی جبکہ مریم نواز نے این اے 249 کا دورہ بھی کورونا وائرس کے باعث منسوخ کیا۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ اسدعمر، مرادسعید، علی زیدی اور گورنر سندھ این اے 249 میں کمپین چلاتے رہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.