جرمنی کے مشہور یوٹیوبر کرسٹین بیٹزمین اسلام قبول کر لیا جس سے کرسٹین کے مسلمان مداح خوشی سے جوم اٹھے۔
اسلام قبول کرنے کی تصدیق کرسٹین بیٹزمین نے ایک اسٹاگرام پوسٹ میں کی جس میں انہوں نے بتایا کہ وہ اسلام میں داخل ہوچکے۔
View this post on Instagram
کرسٹین بیٹزمین نے اپنے یوٹیوب چینل پر ویڈیو اپ لوڈ کی جس میں ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ایک سال گزارا۔ اس دوران وہ بے شمار بہترین لوگوں سے ملے۔
انہوں نے کہا کہ لوگوں نے انہیں مذہب اور طرز زندگی کے حوالے سے بہت کچھ سکھایا۔
یوٹیوبر نے بتایا کہ یورپ میں پلے بڑے ہونے کی وجہ سے اسلام لفظ کو ہمیشہ دہشت گردی سے ہی جوڑا جاتا تھا مگر میں کبھی بھی ایک مذہبی شخص نہیں تھا تو مجھے ان لوگوں کی سوچ سے فکر نہیں ہوتی تھی۔
کرسٹین بیٹزمین نے کہا کہ اسلام امن کا مذہب ہے اور مجھے اس مذہب کے ساتھ گہرا تعلق محسوس ہو رہا ہے۔
The post جرمن یوٹیوبر نے اسلام قبول کرلیا appeared first on Urdu News – Today News – Daily Jasarat News.
Comments are closed.