جرمنی نے پاکستان کو مرسیڈیز بینز، بی ایم ڈبلیو اور آڈی کی الیکٹرک کاروں کی درآمد روکنے پر احتجاجی خط لکھ دیا۔
جرمنی نے خط میں لکھا کہ ہماری الیکٹرک کاروں کی درآمد کےلیے اسٹیٹ بینک نے کمرشل بینکوں کو ایل سی کھولنے سے روک دیا ہے۔
خط کے متن کے مطابق موجودہ صورتحال پاکستان اور جرمنی کے اچھے اور دوستانہ تعلقات پر اثرانداز ہوسکتی ہے۔
خط کے متن میں مزید کہا گیا کہ ایل سی کھولنے سے انکار باہمی تجارت کے فروغ کے عزم اور جی ایس پی پلس سے متصادم ہے۔
Comments are closed.