جمعہ 21؍شوال المکرم 1444ھ12؍مئی 2023ء

جرمنی: عمارت میں دھماکے سے متعدد پولیس افسران اور فائر فائٹرز زخمی

جرمنی کے شہر راٹنگن کی ایک رہائشی عمارت میں دھماکے سے متعدد پولیس افسران اور فائر فائٹرز زخمی ہوگئے۔

پولیس اہلکار اور فائر فائٹرز کو وہاں ایک بےگھر شخص کی مدد کیلئے بلایا گیا تھا۔

پولیس ترجمان کے مطابق جیسے ہی پولیس اہلکار عمارت پہنچے، اس کے دروازے پر دھماکا ہوا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے کی وجوہات کا تعین نہیں ہوسکا، جرمن نشریاتی ادارے کے مطابق 10 فائر فائٹرز اور 2 پولیس افسران زخمی ہوئے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق اس دھماکے کے منظم حملہ ہونے کے امکان کو رد نہیں کیا جاسکتا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.