جمعہ 21؍شوال المکرم 1444ھ12؍مئی 2023ء

غیر یقینی صورتِحال، کراچی، اسلام آباد، لاہور کیلئے 60 ملکی، غیر ملکی پروازیں منسوخ

پاکستان میں غیر یقینی صورتِ حال کی وجہ سے کراچی، لاہور اور اسلام آباد کے بڑے ایئر پورٹس کے لیے مختلف ایئر لائنز کی 60 سے زائد ملکی اور غیر ملکی پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔

دیگر زیادہ تر پروازوں کی آمد اور روانگی کے حوالے سے غیر یقینی صورتِ حال ہے۔

کراچی، لاہور اور اسلام آباد کے مسافر کم ہونے کی وجہ سے فلائٹس متاثر ہوئی ہیں۔

کراچی میں بارش کے باعث فلائٹ آپریشن متاثر ہوگیا، 10 پروازیں منسوخ اور 9 تاخیر کا شکار ہوگئیں۔

ایئر پورٹ شیڈول کے مطابق مختلف ایئر لائنز کی اپ اینڈ ڈاؤن کی 60 سے زائد ملکی اور غیر ملکی پروازیں منسوخ ہوئی ہیں۔

ایئر پورٹ شیڈول میں کہا گیا ہے کہ کراچی سے جدہ، مدینہ، مسقط، دبئی، ریاض، بغداد اور باکو کے لیے پروازیں منسوخ کی گئی ہیں۔

کراچی ایئر پورٹ کے آمد اور روانگی کے شیڈول کے مطابق کراچی سے جدہ کے لیے پرواز ای آر 811 اور ای آر 812، مدینہ کے لیے پی کے 743، مسقط کے لیے سلام ایئر کی پرواز او وی 292، دبئی کے لیے امارات ایئر کی پرواز ای کے 605 اور 604، ای کے 609 اور 608، مسقط کے لیے ڈبلیو وائی 323 اور 324، ریاض کے لیے پی کے 729، بغداد کے لیے پرواز آئی ایف 331 اور آئی ایف 332 پی آئی اے کی باکو سے کراچی کے لیے پرواز پی کے 154 منسوخ کی گئی ہے۔

کراچی سے اسلام آباد کے لیے پی کے 369، پی ایف 121، پی ایف 122، 9 پی 670، 9 پی 871، پی اے 200، پی ایف 127، ای آر 502، لاہور کے لیے پی کے 302، پی کے 303، 9 پی 840، 9 پی 841، پی ایف 141، ای آر 520، پی اے 406، پی کے 306، پی ایف 147، تربت کے لیے پی کے 501 اور پشاور کے لیے پی کے 350 اور پی کے 351 منسوخ کر دی گئی ہے۔

کراچی تا اسلام آباد آج 10 پروازوں کی آمد اور روانگی منسوخ کی گئی ہے، کراچی سے لاہور کے لیے 8 پروازوں کی آمد اور روانگی بھی نہیں ہو رہی۔

کراچی سے تربت اور پشاور کے لیے روانگی اور آمد کی 4 پروازیں منسوخ ہیں، اسلام آباد ایئر پورٹ پر آنے اور جانے والی 14 پروازیں منسوخ کی گئی ہیں۔

لاہور ایئر پورٹ سے آنے اور جانے والی 12 پروازیں منسوخی یا غیر یقینی صورتِ حال کا شکار ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.