جمعہ 21؍شوال المکرم 1444ھ12؍مئی 2023ء

کیا ہم خود مچھروں کو اپنی طرف متوجہ کرتے ہیں؟

مچھروں کا کاٹنا یقینی طور پر دنیا میں کسی کو بھی اچھا نہیں لگتا ہوگا لیکن کیا ہم انسان ایک معمولی سے غلطی اور کم علمی کی وجہ سے کہیں خود ہی تو مچھروں کو اپنے پاس آنے کی دعوت نہیں دیتے؟

رپورٹس کے مطابق صابن میں موجود خوشبو انسان کو مچھروں کے لیے زیادہ پُرکشش ہدف بنا سکتی ہے۔

اس حوالے سے ہونے والی ایک تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ مچھر صابن کی طرف متوجہ ہوتے ہیں لیکن تمام صابن ایسے نہیں ہوتے کہ جن کے استعمال سے مچھر انسان کی طرف آئے۔

ماہرین کے مطابق ناریل کا تیل قدرتی طور پر مچھروں کو روکنے کا کام کرتا ہے۔

ماہرین کا یہ بھی کہنا ہے کہ مچھروں سے بچنے کا سب سے آسان طریقہ ہلکے رنگ والے لباس پہننا ہے کیونکہ گہرے رنگ والے لباس کی طرف مچھر زیادہ آتے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.