جمعہ 21؍شوال المکرم 1444ھ12؍مئی 2023ء

سابق امریکی کک باکسر اینڈریو ٹیٹ کا عمران خان کی رہائی پر ردِعمل

سابق امریکی کک باکسر اینڈریو ٹیٹ نے سابق وزیرِ اعظم عمران خان کی گرفتاری سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے پر اپنے ردِعمل کا اظہار کیا ہے۔

 اینڈریو ٹیٹ نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر القادر ٹرسٹ کیس میں عمران خان کی گرفتاری کو پاکستان سپریم کورٹ کی جانب سے غیر قانونی قرار دے کر ان کی فوری رہائی کا حکم جاری ہونے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔

اُنہوں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ’ایسا لگتا ہے کہ پاکستان میں ایک اچھا اور ایماندار عدالتی نظام موجود ہے‘۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز عدالت عظمیٰ نے قومی احتساب بیورو (نیب) کی جانب سے القادر ٹرسٹ کیس میں عمران خان کی گرفتاری کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے ان کی رہائی کا حکم جاری کیا تھا۔ 

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.