بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

جج ویڈیو اسکینڈل، ملزمان پر فردِ جرم عائد کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد کی انسدادِ سائبر کرائم کی عدالت نے جج ویڈیو اسکینڈل میں ملزمان پر فردِ جرم عائد کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

انسداد دہشت گردی کی عدالت نے جج ویڈیو کیس سے دہشت گردی کی دفعات ختم کرنے کا حکم دے دیا۔

انسدادِ سائبر کرائم کی عدالت نے جج ویڈیو اسکینڈل کے ملزمان پر فرد ِجرم عائد کرنے کے لیے 8 اپریل کی تاریخ مقرر کر دی۔

اسلام آباد کی انسدادِ سائبر کرائم کی عدالت کی جانب سے ملزمان میاں طارق، رضا خان اور حمزہ عارف کو 8 اپریل کو فردِ جرم عائد کرنے کے لیے طلب کیا گیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.