سندھ اسمبلی کے اسپیکر آغا سراج درانی کہتے ہیں کہ جب بھی میں نماز پڑھنے جاتا ہوں پیچھے کچھ ہو جاتا ہے۔
سندھ اسمبلی آمد کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی گزشتہ روز سندھ اسمبلی میں پاکستان تحریکِ انصاف کے حامی و منحرف اراکینِ اسمبلی کے آپس میں گتھم گتھا ہو جانے کے واقعے پر اپنے ردِ عمل کا اظہار کر رہے تھے۔
انہوں نے مزید کہا کہ کسی نے مجھ سے کوئی شکایت نہیں کی ہے کہ اسے ڈرایا یا دھمکایا جا رہا ہے۔
سندھ اسمبلی کے اسپیکر آغا سراج درانی کا یہ بھی کہنا ہے کہ ہم نے ہاؤس چلایا ہے، یہ واقعہ میرے جانے کے بعد ہوا ہے۔
واضح رہے کہ آج سینیٹ الیکشن ہو رہے ہیں اس سلسلے میں سندھ اسمبلی کراچی میں بھی انتخابی عمل جاری ہے۔
Comments are closed.