بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

جب تک صدر صاحب کا نوٹی فکیشن نہیں آتا، گورنر کے طور پر کام کرتا رہوں گا، عمر سرفراز چیمہ

عمر سرفراز چیمہ کا کہنا ہے کہ جب تک صدر صاحب کا نوٹی فکیشن نہیں آتا، گورنر کے طور پر کام کرتا رہوں گا۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عمر سرفراز چیمہ نے کہا کہ  الیکشن کے دن مخالفین کو غنڈہ گردی سے بھگا دینا الیکشن نہیں ہے، حمزہ شہباز کے پاس ووٹ پورے تھے تو الیکشن متنازعہ بنانے کا کیا مقصد تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت نے گورنر پنجاب کو ہٹانے کا فیصلہ کیا تھا، جس کے بعد انہیں عہدے سے ہٹادیا گیاہے۔

 عمر سرفراز چیمہ نے کہا کہ پولیس نے جس طرح اراکین اسمبلی پر دھاوا بولا اس کی مثال نہیں ملتی، ڈپٹی اسپیکر کل ہونے والے الیکشن میں غیر جانب دار نہیں تھے۔

عمر سرفراز چیمہ کا کہنا ہے کہ انہیں عہدے سے ہٹانے کا اخیتار صدر مملکت کے پاس ہے،  جب تک صدر مملکت کہیں گے وہ اپنے عہدے پر کام کرتے رہیں گے۔

انہوں نے  کہا کہ جب تک مطمئن نہ ہو جاؤں کہ گزشتہ روز ہونے والا الیکشن آئین اور قانون کے مطابق ہے اس وقت تک نئے وزیر اعلیٰ سے ان کے عہدے کا حلف نہیں لوں گا۔

عمر سرفراز چیمہ نے کہا کہ وہ کسی غیر آئینی اقدام کی حمایت نہیں کر سکتے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.