بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

جاپان میں گالفرز کے لیے’ہول ان ون‘ انشورنس پالیسی

گالف کے کسی پلیئر کے لیے ایک ہٹ میں ایک ہول کرنا بڑی کامیابی ہوسکتی ہے لیکن جاپان میں یہ لکی شارٹ بہت ہی مہنگی سلیبریشن کا سبب بن سکتی ہے، جس کے باعث اب انشورنس کرنے والوں نے ’ہول ان ون‘ انشورنس پالیسیاں بیچنا شروع کردی ہیں تاکہ اس قسم کے رسک کے اخراجات کے اثرات کو کم کیا جاسکے۔

 اوسط درجے کے گالفرز کی ساڑھے 12 ہزار ہٹس میں سے ایک ہٹ کے اے ہول ان ون کا امکان ہوتا ہے، جبکہ پیشہ ور گالف کھلاڑیوں میں یہ اوسط ڈھائی ہزار ہٹس پر ایک ہوتا ہے۔ 

اس صورتحال کے باعث اب بہت سے جاپانی گالفرز نے مذکورہ بالا انشورنس پالیسی کی خریداری شروع کردی ہے، کیونکہ ایسے ہٹر کو اپنے لکی شارٹ کے بعد سلیبریٹی پارٹی پر لگ بھگ 10 ہزار امریکی ڈالر کے مساوی رقم خرچ کرنا پڑتی ہے جو کہ بہت زیادہ ہوتے ہیں۔ لہٰذا اب جاپان میں یہ انشورنس پالیسی ایسے گالفرز میں عام ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.