اتوار 2؍صفر المظفر 1445ھ20؍اگست 2023ء

جاپان میں مقیم پاکستانی زرمبادلہ بھیج کر ملک کی خدمت کر سکتے ہیں، رضا بشیر تارڑ

جاپان میں رہنے والے پاکستانیوں نے نہ صرف کاروباری سطح پر بلکہ سماجی سطح پر بھی جاپان میں پاکستان کا نام روشن کیا ہے جس پر ہمیں فخر ہے۔

یہ بات سفیر پاکستان رضا بشیر تارڑ نے پاکستانی کمیونٹی کی جانب سے جشن آزادی کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

سفیر پاکستان نے جاپان میں مقیم پاکستانیوں کو تلقین کی کہ پاکستان اس وقت معاشی طور پر مشکل وقت سے گزر رہا ہے لہٰذا ہر پاکستانی کو اپنی ذمہ داری سمجھتے ہوئے پاکستان کے لیے کچھ کرنا ہوگا، جس کے لیے بہترین کام زیادہ سے زیادہ ذرمبادلہ بینکنگ چینل سے پاکستان بھجوانا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جاپان سمیت دنیا بھر میں پاکستانی قانونی طور سے زیادہ سے زیادہ رقم پاکستان بھیج کر پاکستان کی خدمت کرسکتے ہیں۔

سفیر پاکستان نے ملک نور اعوان سمیت تمام پاکستانیوں کے ملک کےلیے جذبے کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ہر وہ پاکستانی جو پاکستان کی بات کرتا ہے ان کے لیے اہمیت کا حامل ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.