بلوچستان حکومت میں سیاسی کشمکش جاری ہے، جس کے تحت موجودہ وزیرِ اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان اپنی پارٹی بلوچستان عوامی پارٹی (بی اے پی) کی صدارت سے مستعفی ہو گئے، جس کے بعد پارٹی رہنماؤں کو نئے صدر کی تلاش ہے۔
بی اےپی کے ناراض اراکین اور اپوزیشن جام کمال کو وزارتِ اعلیٰ سے ہٹانے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔
اس صورتِ حال کے حوالے سے بلوچستان عوامی پارٹی (بی اے پی) کی کور کمیٹی کا اجلاس آج طلب کیا گیا ہے۔
بلوچستان عوامی پارٹی کے ناراض اراکین کا اجلاس بھی کل بلوایا گیا ہے۔
Comments are closed.