پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے ترجمان حافظ حمدﷲ کا کہنا ہے کہ جام کمال وزارت اعلیٰ بچانے کیلئے ادھر اُدھر بھاگ رہے ہیں، وزیر اعلیٰ کبھی قدوس بزنجو تو کبھی صالح بھوتانی سے مل رہے ہیں۔
حافظ حمدﷲ کا سوراب میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ آپ کی حکومت وہی بچا سکتے ہیں جنہوں نے پہلے نواب زہری کی حکومت گرائی تھی، جام صاحب ادھر اُدھر نہیں جاؤ وہاں جاؤ جنہوں نے وزیر اعلیٰ بنایا۔
پی ڈی ایم کے ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ نئی پارٹی بنی مسلم لیگ (ن) کے ووٹر پر بی اے پی کا لیبل لگادیا گیا، جام صاحب یہ وہی لوگ ہیں جب آپ ان کے ساتھ تھے تو ثناﷲ کو گرایا، یہ مکافات عمل ہے آج وہی لوگ آپ کو گرارہے ہیں۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ جام کمال ان کی منت کرو کہ ایک سال باقی ہے آج کے بعد فرماں بردار بن کر کام کروں گا، میری تو شہریت ختم کر کے سبق سکھایا گیا تھا۔
Comments are closed.