بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

جامعہ کراچی میں سیکیورٹی کلیئرنس کے بعد تمام کینٹینز کھولنے کا فیصلہ

جامعہ کراچی میں سیکیورٹی کلیئرنس کے بعد تمام کینٹینز کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ترجمان جامعہ کراچی کا کہنا ہے کہ کینٹینز کو فی الحال صرف ٹیک اوے کی اجاز ت ہوگی، سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر کینٹینز کو بند کیا گیا تھا۔

جامعہ کراچی میں طلبہ اور ملازمین کو بغیر کارڈ داخلے کی اجازت نہیں ہوگی۔

ترجمان جامعہ کراچی کا کہنا ہے کہ طلبہ اور ملازمین سیکیورٹی کے عملے سے تعاون کو یقینی بنائیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.