تحقیقاتی اداروں کو جامعہ کراچی میں ہونے والے خود کش بم دھماکے پر بم ڈسپوزل اسکواڈ (بی ڈی ایس) کی رپورٹ موصول ہوگئی۔
رپورٹ کے مطابق دھماکے میں 3 سے 4 کلو ہائی ایکسپلوزیو بارودی مواد استعمال کیا گیا ہے۔
بی ڈی ایس رپورٹ کے مطابق دھماکے کے لیے بڑی مقدار میں اسٹیل بال بیرنگ کا استعمال بھی کیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق خود کش حملہ آور خاتون نے ایک میٹر کے فاصلے سے خود کش حملہ کیا، خود کش بمبار کے جسمانی اعضا اور برقعے کے حصے حاصل کیے ہیں۔
تفتیشی حکام کا کہنا ہےکہ ممکنہ طور پر خود کش بمبار خاتون نے جامعہ کراچی میں آنے کےلیے رکشہ کا استعمال کیا اور مسکن گیٹ سے یونیورسٹی میں داخل ہوئی۔
جامعہ کراچی میں ہوئے خود کش دھماکے میں چینی باشندوں کی وین کو نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں 3 شہریوں سمیت 4 افراد ہلاک اور 3 زخمی ہوئے ہیں۔
واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آئی ہے، جس میں خاتون خودکش بمبار کو چینی باشندوں کی گاڑیوں کو نشانہ بناتے دیکھا جاسکتا ہے۔
Comments are closed.