اپوزیشن اتحاد پی ڈی ایم نے سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے آڈیو بیان اور سابق چیف جج گلگت بلتستان رانا شمیم کے بیان حلفی بہت بڑا سوالیہ نشان ہیں۔
پی ڈی ایم اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں پی ڈی ایم ترجمان حافظ حمد اللّٰہ نے کہا کہ ن لیگ کی قیادت اور اپوزیشن پر کرپشن کیسز میں ناانصافی کے خدشات کا پہلے ہی اظہار کرچکے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ثاقب نثار کی آڈیو کل سے چل رہی ہے، عدلیہ پر سوالات اٹھ رہے ہیں، وضاحت ججوں اور عدلیہ نے خود کرنی ہے۔
پی ڈی ایم ترجمان نے مزید کہا کہ اپوزیشن پہلے ہی خدشات ظاہر کرچکی ہے کہ ناانصافی ہورہی ہے، اب وضاحت ججوں اور عدلیہ نے خود کرنی ہے۔
حافظ حمد اللّٰہ نے یہ بھی کہا کہ اجلاس میں اتفاق کیا گیا کہ سامنے آنے والے بیانات اور آڈیو ٹیپ عدلیہ پر بڑا سوالیہ نشان ہیں۔
Comments are closed.