بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پاکستان کے افغانستان کیلئے اہم فیصلے، 5 ارب کی امداد منظور

وزیراعظم نے افغانستان کےلیے انسانی بنیادوں پر 5 ارب روپے امداد کی منظوری دے دی ہے۔

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت افغانستان کے لیے قائم ایپکس کمیٹی کا اجلاس ہوا۔

اعلامیے کے مطابق اجلاس میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، مشیر خزانہ شوکت ترین اور مشیر قومی سلامتی معید یوسف بھی شریک ہوئے۔

اعلامیے کے مطابق اجلاس میں پاکستان نے افغانستان کے لیے بھارت کی طرف سے 50 ہزار میٹرک ٹن امدادی گندم کی راہداری کی اجازت دے دی۔

اس موقع پر وزیراعظم نے بھارت میں پھنسے افغانیوں کی پاکستان کے راستے وطن واپسی میں مدد دینے کی ہدایت کی۔

اعلامیے کے مطابق اجلاس میں افغانستان سے پاکستان اہم درآمدات پر سیلز ٹیکس میں کمی کی اصولی منظوری دی گئی۔

وزیرعظم نے کہا کہ پاکستان کی سرحدوں سے داخل ہونے والے افغان باشندوں کی مفت کورونا ویکسینیشن جاری رہے گی۔

اعلامیے کے مطابق افغانستان کو پاکستانی ویزا زیادہ سے زیادہ 3 ہفتوں کے اندر جاری کیا جائے گا اور افغان باشندوں کی ہر ممکن مدد کی جائے گی۔

اجلاس میں پشاور تا جلال آباد بس سروس کی بحالی کی ہدایت کی اور کہا کہ بارڈرز پر تعینات اہلکاروں کی استعدادِ کار بڑھائی جائے، سرحدوں کی صوابدیدی بندش نہ کی جائے۔

اعلامیے کے مطابق اس موقع پر وزیر اعظم عمران خان نے افغانستان کے لیے قائم بین الوزارتی رابطہ سیل کا بھی دورہ کیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.