بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پنجاب حکومت کا صوبے میں بلدیاتی انتخابات مارچ یا اپریل میں کروانے کا فیصلہ

پنجاب حکومت کا صوبے میں بلدیاتی انتخابات مارچ یا اپریل میں کروانے کا فیصلہ کرلیا۔ 

وزیر بلدیات محمود الرشید نے کہا ہے کہ آئندہ ہفتے تک بلدیاتی انتخابات کا بل پاس ہوجائے گا۔

بلدیاتی بل مسودے کے مطابق کونسلر سے میئر تک تمام عہدوں پر براہِ راست انتخاب ہوگا۔

اس کے مطابق پنجاب میں 11 میٹروپولیٹن کارپوریشن بنیں گے، 15 میونسپل کارپوریشن اور 35 ضلع کونسلیں بنائی جائیں گی۔

اسلام آباد (انصار عباسی) اگرچہ پارٹی کی کور کمیٹی…

کونسلر سے میئر تک تمام عہدوں پر براہِ راست انتخاب ہوگا، 6 ہزار سے زائد ویلیج اور نیبر ہڈ کونسل بھی بنیں گی۔

مسودے کے مطابق 5 افراد پر مشتمل ویلج پنچائت کو مالی گرانٹ اور اختیارات بھی دیے جائیں گے۔

ہر گاؤں میں اسٹریٹ لائٹس، پانی کی فراہمی اور معمولی جھگڑوں کے فیصلے ویلج پنچائت کرے گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.