بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

آئی ایم ایف کی پاکستان کو 1 ارب ڈالر قرض دینے کی سفارش

عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) نے پاکستان کے لیے 1 ارب 50 لاکھ 90 ہزار ڈالرز قرض جاری کرنے کی سفارش کردی۔

آئی ایم ایف نے چھٹے جائزے کے تحت مذاکرات کے بعد پاکستان کو 1 ارب 50 لاکھ 90 ہزار ڈالر قرض جاری کرنے کی سفارش کردی۔

پاکستان اور آئی ایم ایف کےدرمیان اسٹاف لیول ایگریمنٹ ہوگیا ہے، رقم جاری کرنے کا فیصلہ آئی ایم ایف کا ایگزیکٹو بورڈ کرے گا۔

آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ قرض پروگرام کی بحالی پیشگی شرائط پر عمل درآمد سے مشروط ہوگی۔

آئی ایم ایف کے مطابق حکومتی اداروں میں کرپشن کا خاتمہ کرنا ہو گا، ٹیکس بیس مزید بڑھانے اور ٹیکس چھوٹ ختم کرنے کی تجاویز ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.