تھائی لینڈ میں سابق پولیس افسر پنیا نے گرل فرینڈ سے جھگڑے کے باعث نرسری پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 23 بچوں سمیت 36 افراد لقمۂ اجل بن گئے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ 3 گھنٹے تک جاری رہنے والے اس واقعے کے خوف سے ان کی نیندیں اُڑگئی ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ملزم پنیا اسی علاقے نونگ بوا لامفو کا آبائی رہائشی تھا جسے رواں برس کے آغاز میں ملازمت کے دوران منشیات کے استعمال کے جرم میں جاب سے نکال دیا تھا۔
ملزم پنیا کے ساتھ اہلکاروں کو خدشہ تھا کہ اس نے نشے کی حالت میں نرسری پر فائرنگ کی ہوگی لیکن خون کے نمونے میں اس کے کوئی شواہد نہیں ملے۔
دوسری جانب علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ ملزم پنیا کی بیوی اور بیٹی کسی جھگڑے کے باعث اسے چھوڑ کر چلے گئے تھے جس کے بعد سے وہ اپنی گرل فرینڈ اور اس کے بیٹے کے ساتھ رہائش پذیر تھا۔
علاقہ مکینوں کے مطابق پنیا غصے کا تیز تھا اور گزشتہ کچھ عرصے سے اس کے اپنی گرل فرینڈ کے ساتھ جھگڑے چل رہے تھے۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے واقعے کے بعد سے ملزم پنیا کی گرل فرینڈ اور اس کا بیٹا مفرور ہیں۔
Comments are closed.