وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں طلبہ نے تعلیمی اداروں میں طلبہ تنظمیوں کی بحالی کے حق میں مظاہرہ کیا اور ریلی نکالی۔
طلبہ کا کہنا تھا کہ تعلیمی اداروں میں سیاسی سرگرمیوں پر عائد پابندی فوری ختم کی جائے، طلبہ کو ان کے بنیادی حقوق سے محروم نہ رکھا جائے۔
نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے باہر آزاد جموں کشمیر اسٹوڈنٹس فیڈریشن، پختون اسٹوڈنٹس فیڈریشن، پروگریسو اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن سمیت کئی طلبہ تنظمیوں مظاہرہ کیا۔ طلبہ کہتے ہیں وہ پاکستان کامستقبل ہیں۔ ان کے مسائل حل کرکے آسانیاں پیدا کی جائیں۔
مظاہرین نے نیشنل پریس کلب سے لے کر ایف سکس مرکز تک ریلی بھی نکالی۔ اس موقع پر تعلیمی اداروں کی اضافی فیسیں واپس لینے کا بھی مطالبہ کیا گیا۔
Comments are closed.