بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

تشدد کیس: لڑکی پیچھے ہٹ گئی، وفاق نے معاملہ ہاتھ میں لے لیا

تشدد اور ہراسانی کیس میں متاثرہ لڑکی کے پیچھے ہٹنے پر وفاق نے معاملہ ہاتھ میں لے لیا۔

وزیراعظم عمران خان نے روزانہ کی بنیاد پر فالو اپ دینے اور کیس کو منطقی انجام تک پہنچانے کی ہدایت کردی۔

وزارت قانون و انصاف میں اسلام آباد میں لڑکا، لڑکی تشدد کیس سے متعلق ہنگامی اجلاس ہوا۔

اسلام آباد میں لڑکا اور لڑکی پر تشدد اور نازیبا حرکت کے کیس میں اہم موڑ آگیا۔

اس موقع پر عثمان مرزا کیس تفصیلی طور پر زیر بحث آیا اور کیس کے ٹھوس شواہد پر بات ہوئی۔

ملیکہ بخاری نے کہا کہ ہمارے پاس اس کیس کے ٹھوس شواہد موجود ہیں، وڈیو فارنزک کی تصدیق ہوچکی۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگلی پیشی پر تمام ثبوت عدالت میں پیش کیے جائیں گے، مجرم قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.