
وزیرِ اعظم میاں محمد شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ترکیہ میں رہنا گھر کی طرح محسوس ہوتا ہے۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف ترک صدر رجب طیب اردوان کی دعوت پر اعلیٰ سطح کے وفد کے ہمراہ 2 روزہ (25 تا 26 نومبر 2022ء) سرکاری دورے پر ترکیہ روانہ ہو گئے۔
اس موقع پر میڈیا سے گفتگو میں وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا کہ صدر رجب طیب اردوان کی دعوت پر ترکیہ کا 2 روزہ دورہ کر رہا ہوں۔
انہوں نے مزید کہا ہے کہ ترک بہن بھائیوں کی مہمان نوازی سے متاثر ہوں، تیسرے پی این ایس خیبر کے افتتاح سے باہمی تعاون مزید گہرا ہو گا۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا یہ بھی کہنا ہے کہ اعلیٰ سطح کے تبادلے ہماری شراکت کی امتیازی خصوصیات ہیں۔
دورۂ ترکیہ کے دوران وزیرِ اعظم شہباز شریف اور صدر اردوگان استنبول شپ یارڈ میں پاک بحریہ کے لیے 4 ملجم (MILGEM) کارویٹ جہازوں میں سے تیسرے جہاز پی این ایس خیبر کا افتتاح کریں گے۔
بعد ازاں دونوں رہنما 2 طرفہ تعلقات، علاقائی صورتِ حال، مشترکہ دلچسپی کے امور پرتبادلۂ خیال کریں گے اور مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کریں گے۔
اپنے دورے کے دوران وزیرِ اعظم شہباز شریف ترکیہ کی تاجر برادری کے وفد اور ECO ٹریڈ اینڈ ڈیولپمنٹ بینک (ETDB) کے صدر سے بھی ملاقات کریں گے۔
Comments are closed.